Press Release – TLP Karachi

پریس ریلیز
بتاریخ: 2021-12-27
امید کرتے ہیں گرین لائن بس سروس کا حال اربن ٹرانسپورٹ سروس (UTS) اور گرین بس جیسا نہیں کیا جائے گا ۔
امیر کراچی مفتی محمد قاسم فخری
نئی نویلی بس سروس کی آڑ میں اہلیان کراچی کو اضافی کرائے کے نام پر لوٹنا بند کیا جائے ۔
امیر کراچی مفتی محمد قاسم فخری
غربت اور بیروزگاری کے ستائے عوام سے اضافی کرایہ کی وصولی کو کسی طور پر بھی برداشت نہیں کیا جائے گا ۔
امیر کراچی مفتی محمد قاسم فخری
عوام کے ٹیکس کے پیسوں سے بنائے گئے گرین لائن میٹرو منصوبے کے کرایہ کو فیتہ کاٹ مافیہ غریب مسافروں کے لئے کم سے کم مقرر کرے
امیر کراچی مفتی محمد قاسم فخری
کراچی: تحریک لبیک پاکستان کراچی ڈویژن کے امیر و پارلیمانی لیڈر صوبائی اسمبلی مفتی محمد قاسم فخری نے گرین لائن میٹرو کے آغاز پر ہی عوام سے زائد کرایوں کی وصولی پر شہریوں کی جانب سے شکایات پر انتظامیہ پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اہلیان کراچی پہلے ہی غربت مہنگائی اور بیروزگاری کی چکی میں پس رہے ہیں ، ایسے میں عوامی فلاح کے نام پر بنایا گیا گرین لائن میٹرو بس کا منصوبہ چنگچی موٹر سائیکل اور ہچکولے کھاتی بسوں میں روزمرہ معمولات کے لئے سفر کرنے والے شہریوں کے لیے امید کی ایک کرن تھا ۔۔ جب کہ بدقسمتی سے گرین لائن میٹرو بس انتظامیہ نےغربت اور بیروزگاری کے ستائے عوام سے اضافی کرایہ کی وصولی شروع کردی ، ہم حکومت پر واضح کرتے ہیں کہ کسی طور پر عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں میں ہیرا پھیری برداشت نہیں کی جائے گی ، امیر کراچی مفتی محمد قاسم فخری نے مزید کہا کہ امید کرتے ہیں گرین لائن بس سروس کا حال اربن ٹرانسپورٹ سروس (UTS) اور گرین بس جیسا نہیں کیا جائے گا ۔ کیونکہ ماضی میں بھی اسی طرح دیگر ٹرانسپورٹ سروس کا آغاز ہوا اور پھر تمام بسیں اچانک غائب ہوگئیں ۔ علاوہ ازیں امیر کراچی مفتی محمد قاسم فخری نے حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ عوام کے ٹیکس کے پیسوں سے بنائے گئے گرین لائن میٹرو منصوبے کے کرایہ کو فیتہ کاٹ مافیہ غریب مسافروں کے لئے کم سے کم مقرر کرے ۔
جاری کردہ
شعبہ نشر و اشاعت تحریک لبیک پاکستان کراچی ڈویژن