شٹر ڈاؤن ہڑتال
حکومت کو مزید سات دن کی مہلت دی جا رہی ہے، عوام کی تکلیفوں کا احساس کرے۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم کرے ورنہ عوام اس ظالم مہنگائی کے خلاف تحریک لبیک کا ساتھ دینے کے لیئے تیار کھڑی ہے۔
تحریک لبیک پاکستان سیاست برائے سیاست نہیں بلکہ سیاست برائے مفاد عامہ پر یقین رکھتی ہے۔ قوم کو اس مشکل ترین حالات سے نکالنے سیاسی و معاشی نظام کو مستحکم بنانے کے لئے پوری قوم سے بھر پور تعاون کی پُر زور اپیل کی جاتی ہے۔
آئی ایم ایف کے غلاموں نے پاکستانی عوام کو مہنگائی کے پہاڑ تلے دبا کر مارنے کا جو شکنجہ تیار کیا ہے اس کے خلاف اُٹھ کھڑے ہونے کا وقت ہوا چاہتا ہے۔ پورے ملک میں 27 فروری کو تحریک لبیک پاکستان کی جانب سے شٹر ڈاؤن ہڑتال کو کامیاب بنائیں۔
تحریک لبیک پاکستان نے اپنے منشور سے ہٹ کر ملک و قوم کے وسیع تر مفاد میں 27فروری بروز پیر مہنگائی کے خلاف شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان کیا ہے، پوری قوم سے اپیل کی جاتی ہے کہ ان ظالم اور بے حس حکمرانوں کے خلاف ہمارا ساتھ دیں۔
یہ ہڑتال مہنگائی کی چکی میں پستی ہوئی عوام کے لئے حکومت کو باور کرانے کا ایک سنہری موقع ہے کہ اب مزید مہنگائی برداشت نہیں کی جائے گی۔ تحریک لبیک فقط آپ کے اور آپ کی آنے والی نسلوں کے لئے یہ قدم اٹھا رہی ہے لہٰذا شٹر ڈاؤن ہڑتال کو کامیاب بنانے میں تحریک لبیک کا ساتھ دیں۔
قائد ملت اسلامیہ حافظ سعد حسین رضوی
Last Hope TLP