اعلامیہ تحریک لبیک یارسول اللہ پاکستان
تحریک لبیک یارسول اللہ پاکستان کی مرکزی مجلس شوری کا اجلاس بروز منگل مورخہ 20 رجب المرجب 1443 ھ ، 22 فروری 2022 ، دن دس بجے ، گجرات ، تحریک لبیک پاکستان کے مرکزی امیر علامہ سعد حسین رضوی صاحب کی زیر صدارت منعقد ہوا ، جس کی میزبانی پیر قاضی محمود اعوانی صاحب ، سر پرست اعلی تحریک لبیک پاکستان نے فرمائی ۔ اجلاس میں فرانسیسی سفیر ملک بدری سے متعلق قانون سازی کو نتیجہ خیز بنانے کے لئے اپوزیشن لیڈرز کے نام امیر محترم حفظہ اللہ کے لکھے گئے خطوط کا جائزہ لیا گیا ، جن میں سے چند خطوط اپوزیشن لیڈ رز تک پہنچا دیے گئے جبکہ بعض اپوزیشن لیڈرز کی جانب سے ملاقات کے لئے وقت نہ دینے کے سبب خطوط تاحال نہ پہنچ سکے ، طے پایا کہ کھلا خط اپوزیشن لیڈ رز کے نام عام کر دیا جائے ۔ نیز طے پایا کہ اس سلسلہ میں ایک وفد ڈاکٹر شفیق امینی صاحب کی زیر قیادت ، اسپیکر قومی اسمبلی ، جناب اسد قیصر سے جلد ملاقات کر کہ معاملہ کو منطقی انجام تک پہنچانے میں کردار ادا کرے ۔ طے پایا کہ آمدہ بلدیاتی انتخابات صوبہ پنجاب ، صوبہ سندھ اور صوبہ بلوچستان سے بھر پور تیاری کیساتھ لڑیں جائیں گے ، جن کی تیاریوں کو حتمی شکل دے کر عملی سرگرمیاں فوری شروع کی جائیں گی ، کارکنان و ذمہ داران گھر گھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے دین کو تخت پر لانے کا پیغام پہنچا کر ٹی ایل پی ووٹ کی تصدیق کر یں گے ۔ طے پایا کہ زونل امراء اپنے ماتحت ڈویژن ، اضلاع اور صوبائی حلقہ جات میں تربیتی ورکرز کنونشن بسلسلہ الیکشن آگاہی مہم منعقد کروائیں گے ۔
پاکستان میں حالیہ کمر توڑ مہنگائی نے شہریوں کا جینا ناممکن بنا دیا ، چوری ڈکیتی اور خود کشی جیسے شنیع جرائم معاشرے میں انار کی و تشد د کا باعث بن رہے ہیں ، طے پایا کہ ملک کے بڑے شہروں میں مہنگائی کے خلاف احتجاج کیا جاۓ گا نیز 23 مارچ 2022 بروز بدھ دن ، کراچی شہر سے مہنگائی کے خلاف پہلے احتجاجی مارچ کا آغاز کیا جاۓ گا ۔ طے پایا کہ خواتین ونگ کا قیام وقت کی اہم ضرورت ہے ، جس کو عملی جامہ پہنانے کا ہدف پیر قاضی محمود اعوانی صاحب کو دے دیا گیا ۔
جاری کرده مفتی محمد عمیر الازھری مرکزی نائب ناظم اعلی تحریک لبیک یارسول اللہ پاکستان