TLP Karachi Press Release against BJp

پریس ریلیز ؛
بتاریخ : 2022-06-10
ملعونہ بی جے پی ترجمان کی صرف پارٹی عہدے سے معطلی ناكافی ہے ۔
امیر کراچی مفتی محمد قاسم فخری
ملعونہ نوپور شرما اور نوین جندال کو فلفور سرکاری عہدوں سے برطرف کر کر قرار واقعی سزا دی جائے ۔
امیر کراچی مفتی محمد قاسم فخری
مسئلہ ناموس رسالت ﷺ کے لئے امت مسلمہ کا یک آواز ہونا علامہ خادم حسین رضوی علیہ الرحمہ کی جدوجہد کا نتیجہ ہے ۔
امیر کراچی مفتی محمد قاسم فخری
فرانس کی جانب سے سرکاری سطح پر گستاخی کا مسلم ممالک کی جانب سے سرکاری سطح پر ٹھوس جواب دیا گیا ہوتا تو آج یہ دن نہ دیکھنا پڑتا ۔
امیر کراچی مفتی محمد قاسم فخری
تمام مسلم ممالک فرانس اور بھارت کے ساتھ تمام تر تجارتی اور سفارتی تعلقات منقطع کریں ۔
ناظم اعلیٰ کراچی علامہ غلام یاسین قادری
تحفظ ناموس رسالت ﷺ کے لئے ہر حد تک جائیں گے ۔
سرپرست اعلیٰ کراچی علامہ اعجاز رضا اختر القادری
ٹی ایل پی نے تحفظ ناموس رسالت کے لیے پہلے بھی قربانیاں دی ہیں اب بھی ہر لمحہ حاضر ہے۔
نائب امیر کراچی مفتی عمر فاروق قادری

کراچی ( ) ملک بھر کی طرح تحریک لبیک پاکستان کراچی ڈویژن کی جانب سے بھی گزشتہ دنوں ہندوستان کی ہندو انتہا پسند حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی ) کی ترجمان نوپور شرما اور نوین جندال کی جانب سے حضور خاتم النبیین حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کی شان اقدس میں بدترین گستاخی کے خلاف جمعہ کے روز تبت سینٹر سے کراچی پریس کلب تک ایک عظیم الشان ریلی کا اہتمام کیا گیا ۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے تحریک لبیک پاکستان کراچی ڈویژن کے امیر و پارلیمانی لیڈر براۓ سندھ اسمبلی مفتی محمد قاسم فخری نے کہا کہ گزشتہ روز ہندوستان کی ہندو انتہا پسند حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی ) کی ترجمان نوپور شرما اور نوین جندال کی جانب سے حضور خاتم النبیین حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کی شان اقدس میں بدترین گستاخی نے پوری دنیا کے مسلمانوں کے دلوں کو چھلنی کر دیا ہے ۔ اس ناپاک عمل کے خلاف امت مسلمہ سراپا احتجاج ہے مگر انسانی حقوق اور آزادی اظہار راۓ کا رونا رونے والے بھیڑئیے خاموش تماشائی بنے ہوۓ ہیں ، انہوں نے بانی تحریک لبیک پاکستان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ مسئلہ ناموس رسالت ﷺ کے لئے امت مسلمہ کا یک آواز ہونا امیر المجاہدین علامہ حافظ خادم حسین رضوی علیہ الرحمہ کی لازوال ، مخلصانہ جدوجہد کا نتیجہ ہے جسے تاقيامت یاد رکھا جائے گا ۔انہوں نے مزید کہا کہ ملعونہ بی جے پی ترجمان کی صرف تنظیمی عہدے سے معطلی ناكافی ہے ، ملعونہ نوپور شرما اور نوین جندال کو فلفور
سرکاری عہدوں سے برطرف کر کر قرار واقعی سزا دی جائے ،مقررین نے کہا کہ ہم بھارت کو خبردار کرتےہیں کہ گستاخان رسول ﷺ کو سزا نہ دی گئی تو ناموس رسالت ﷺ کے تحفظ کے لئے ہر حد تک جائیں گے ۔فرانس کی جانب سے سرکاری سطح پر گستاخی کا مسلم ممالک کی جانب سے سرکاری سطح پر ٹھوس جواب دیا گیا ہوتا تو آج یہ دن نہ دیکھنا پڑتا۔ٹی ایل پی کو حکومت میں آنے کا موقع ملا تو دنیا دیکھے گی کہ گستاخوں کا انجام کیا ہوتا ہے ۔ مسلم ممالک بھی فرانس اور بھارت کے ساتھ تمام تر تجارتی اور سفارتی تعلقات منقطع کریں۔علاوہ ازیں مقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ عوام تحریک لبیک کا بھرپور ساتھ دیں ۔ ناموس رسالت ﷺ ریلی کے شرکاء سے تحریک لبیک پاکستان کراچی ڈویژن کے سرپرست اعلیٰ علامہ اعجاز رضا رضوی ، ناظم اعلیٰ علامہ غلام یاسین قادری ، نائب امیر مفتی عمر فاروق قادری سمیت دیگر ڈویژن رہنماؤں اور ضلعی امراء نے بھی خطاب کیا ۔ ریلی میں ہزاروں ٹی ایل پی ذمہ داران ، کارکنان اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور اپنا پرامن احتجاج ریکارڈ کروایا۔
جاری کردہ :
میڈیا سیل : تحریک لبیک پاکستان کراچی ڈویژن