TLP Press Release – Government vs Opposition | Current Situation of Pakistan
پریس ریلیز: تحریک لبیک پاکستان
تاریخ: 15/03/2022
حکومت اور اپوزیشن کا اقتدار کی خاطر شاہراہ دستور پر لاکھوں افراد کا جم غفیر کرنے کا اعلان ملک کو سیاسی و معاشی عدم استحکام کی جانب لے جانے والی بات ہے
سربراہ ٹی ایل پی حافظ سعد حسین رضوی
پہلے سے تقسیم ہوئی قوم اب مزید تقسیم ہونے کی متحمل نہیں ہے ۔
سربراہ ٹی ایل پی حافظ سعد حسین رضوی
موجودہ حقائق ظاہر کر رہے ہیں کہ قوم کو سیاسی انتشار کی طرف دھکیلا جا رہا ہے
سربراہ ٹی ایل پی حافظ سعد حسین رضوی
تحریک عدم اعتماد آئینی اور جمہوری عمل ہے
سربراہ ٹی ایل پی حافظ سعد حسین رضوی
اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو غیر جانبدارانہ کردار ادا کرنا چاہیے اور معاملے کو ایوان کی چاردیواری کے اندر ہی رکھنا چاہیے
سربراہ ٹی ایل پی حافظ سعد حسین رضوی
لڑائی جھگڑا اور تصادم ہوا تو اس سے صرف موجود حکومت کو نہیں پورے ریاستی نظام کو نقصان پہنچے گا
سربراہ ٹی ایل پی حافظ سعد حسین رضوی
ایوان کے کسٹوڈین کا کام ہے وہ حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کر کے سب کو رولز کا پابند بنائیں
سربراہ ٹی ایل پی حافظ سعد حسین رضوی
سب کچھ آئین کے اندر رہ کر کیا گیا تو حکومت جانے کے باوجود جمہوریت کی ساکھ بچ جائے گی
سربراہ ٹی ایل پی حافظ سعد حسین رضوی
لاہور ( ) سربراہ تحریک لبیک پاکستان حافظ سعد حسین رضوی نے کہا کہ حکومت اور اپوزیشن کا اقتدار کی خاطر شاہراہ دستور پر لاکھوں افراد کا جم غفیر کرنے کا اعلان ملک کو سیاسی و معاشی عدم استحکام کی جانب لے جانے والی بات ہے ، پہلے سے تقسیم ہوئی قوم اب مزید تقسیم ہونے کی متحمل نہیں ہے موجودہ حقائق ظاہر کر رہے ہیں کہ قوم کو سیاسی انتشار کی طرف دھکیلا جارہا ہے ۔ لاکھوں لوگوں کے جم غفیر کے دعوے کی بات وزیراعظم کے اپنے بیان کے خلاف بھی ہوئی کہ وہ آلو ٹماٹر کی قیمتیں دیکھنے نہیں پاکستانیوں کو ایک قوم بنانے آئے ہیں ، انہوں نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد آئینی اور جمہوری عمل ہے ۔ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو غیر جانبدارانہ کردار ادا کرنا چاہیے اور اس معاملے کو ایوان کی چاردیواری کے اندر ہی رکھنا چاہیے اگر لڑائی جھگڑا اور تصادم ہوا تو اس سے صرف موجود حکومت کو نہیں پورے ریاستی نظام کو نقصان پہنچے گا ۔ سعد حسین رضوی نے کہا کہ ایوان کے کسٹوڈین کا کام ہے وہ حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کر کے سب کو رولز کا پابند بنائیں ، عدم اعتماد کے موقع پر آئین یا قانون سے حکم عدولی نقصان دہ ہو گی اگر سب کچھ آئین کے اندر رہ کر کیا گیا تو حکومت جانے کے باوجود جمہوریت کی ساکھ بچ جائے گی حکومت اور اپوزیشن آئین و قانون کے تقاضوں کی پاسداری اور تصادم اور ہنگامہ آرائی کی سیاست سے اجتناب کریں ۔