TLP Press Release – NEPRA (National Electric Power Regulatory Authority)

Rising Electricity Prices and Loadsheding
پریس ریلیز
بتاریخ 15-01-2022
ایک طرف لوڈشیڈنگ اور دوسری طرف بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ناقابل قبول ہے ۔
امیر کراچی مفتی محمد قاسم فخری
نیپرا غربت اور بے روزگاری سے تنگ عوام کی جیبوں پر ڈاکے مار نا بند کرے ۔
امیر کراچی مفتی محمد قاسم فخری
سول نافرمانی کی تحریک کے نام پر بجلی کے بل جلانے والے آج عوام کے دل جلا رہے ہیں ۔
امیر کراچی مفتی محمد قاسم فخری
تبدیلی سرکار اپنا قبلہ درست کرلے ورنہ عوام ان کا قبلہ درست کرنا اچھی طرح جانتی ہیں ۔
امیر کراچی مفتی محمد قاسم فخری
کراچی ( ) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی ( نیپرا )کی جانب سے بجلی کی فی یونٹ قیمت پر ساڑھے چار روپے کے اضافے پر اظہار خیال کرتے ہوئے تحریک لبیک پاکستان کے پارلیمانی لیڈر برائے سندھ اسمبلی و امیر کراچی مفتی محمد قاسم فخری نے کہا ہے کہ نیپرا عوام کو ریلیف دینے کے بجائے غربت اور بے روزگاری سے تنگ عوام کی جیبوں پر ڈاکے مار نا بند کریں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ڈی چوک میں کنٹینرز پر کھڑے ہو کر سول نافرمانی کی تحریک کے نام پر بجلی کے بل جلانے والے آج برسر اقتدار ہونے کے بعد عوام کے دل جلا رہے ہیں ۔ امیر کراچی مفتی محمد قاسم فخری نے کہا کہ تاجر ہو یا مزدور اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے سبب سب پریشان ہیں ۔ ایک طرف لوڈشیڈنگ اور دوسری طرف بجلی کی قیمتوں میں اضافہ عوام کے لیے ناقابل قبول ہے ۔ حکومت عوام کے لئے آسانیاں پیدا کرنے کے بجائے آئے روز مشکلات میں اضافہ کر رہی ہے ۔
آخر میں امیر کراچی مفتی محمد قاسم فخری نے حکومت وقت کو متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ تحریک لبیک پاکستان کی قیادت عوام کے مسائل سے اچھی طرح آگاہ ہے ۔ لہذا تبدیلی سرکار اپنا قبلہ فلفور درست کرلے ورنہ غربت اور بے روزگاری سے تنگ عوام ان کا قبلہ درست کرنا اچھی طرح جانتی ہیں ۔
جاری کردہ
شعبہ نشر و اشاعت
تحریک لبیک پاکستان
کراچی ڈویژن