TLP Press Release – Pakistan Debt IMF (Current Situation)
پریس ریلیز : تحریک لبیک پاکستان
تاریخ: 12-03-2022
عمران حکومت نے ملک کو آئی ایم ایف کا غلام بنادیا ہے ، سربراہ تحریک لبیک پاکستان حافظ سعد حسین رضوی
دھمکیوں اور بدماشیوں سے ملک نہیں چلتے ہیں ، سربراہ تحریک لبیک پاکستان حافظ سعد حسین رضوی
وزیر اعظم اپنے مخالفین کے لیے غیر مہذب زبان استعمال کر رہے ہیں سربراہ تحریک لبیک پاکستان حافظ سعدحسین رضوی
عمران خان وزیر اعظم کے منصب پر فائز رہنے کے لائق نہیں اب گھر جانا ہو گا سربراہ تحریک لبیک پاکستان حافظ سعد حسین رضوی
ملک کو مسائل سے چھٹکارا دلانے کے لیے حکومت اور اپوزیشن دونوں کے پاس کوئی حل نہیں ، سربراہ تحریک لبیک پاکستان حافظ سعد حسین رضوی
ملک کو نا کام سیاسی جماعتوں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جا سکتا ، سربراہ تحریک لبیک پاکستان حافظ سعد حسین رضوی
عدم اعتماد سے چہرے بھی تبدیل کر دیے جائیں تو صورتحال جوں کی توں ہی رہے گی ، سربراہ تحریک لبیک پاکستان حافظ سعد حسین رضوی
لاہور ( ) سربراہ تحریک لبیک پاکستان حافظ سعد حسین رضوی نے کہا کہ عمران حکومت نے ملک کو آئی ایم ایف کا غلام بنا دیا ہے ، دھمکیوں اور بدماشیوں سے ملک نہیں چلتے ہیں ، وزیر اعظم اپنے مخالفین کے لیے غیر مہذب زبان استعمال کر رہے ہیں ، جو وزیر اعظم کے عہدے کی توہین ہے ، وہ وزیراعظم کے منصب پر فائز رہنے کے لائق نہیں ، عمران خان کو اب گھر جانا ہوگا ، اپنے بیان میں حافظ سعد حسین رضوی نے کہا کہ ملکی دولت لوٹنے والوں اور معیشت کا بیڑہ غرق کرنے والوں کے حساب کا وقت آ گیا ہے ، ملک میں تاریخی مہنگائی اور بے روز گاری ہے ، حکومت اور اپوزیشن ایک دوسرے کے خلاف احتجاج کرنے میں مصروف ہے ، ملک کو مسائل سے چھٹکارا دلانے کے لیے حکومت اور اپوزیشن دونوں کے پاس کوئی حل نہیں ، انہوں نے کہا کہ ملک کو نا کام سیاسی جماعتوں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جا سکتا ، ملک میں معاشی اور سیاسی استحکام دور دور تک نظر نہیں آ رہا ہے ۔ ان حالات میں عدم اعتماد سے چہرے بھی تبدیل کر دیے جائیں تو صورتحال جوں کی توں ہی رہے گی ۔ ریاست کے قومی اور عوامی مفادات کا تقاضا یہ ہے کہ پاکستان اور عوام سے لازوال محبت کرنے والے افراد کو بیدار ہونا پڑے گا اور ریاست کو درست ٹریک پر ڈالنے کے لیے سرگرم اور پر عز م کر دار ادا کرنا ہوگا تا کہ پاکستان کو ایک مضبوط مستحکم اور خوشحال ریاست بنایا جا سکے ۔ جس میں ریاست کے تمام سٹیک ہولڈرز شریک ہوں جو مشاورت اور افہام و تفہیم کے ساتھ ایک لانگ ٹائم کے لیے روڈ میپ اور پیکیج تیار کریں ۔