MPA Mufti Qasim Fakhri visits Karachi’s Jail Chowrangi – Fire incident

نیوز اپڈیٹ؛ 1 جون 2022
بروز بدھ جیل روڈ پر واقع چیز ویلیو پر شدید قسم کی آگ لگ گئی جس کے باعث کافی مالی نقصان پہنچا
تحریک لبیک پاکستان ضلع شرقی کے امیر محمد فیضان رضوی, ناظم اعلیٰ محمد اشفاق قادری سمیت کثیر تعداد میں ذمہ داران و کارکنان اداروں کے ہمراء امدادی کاروائیوں میں مصروف عمل ہیں
مورخہ ؛ 2022-06-02
پارلیمانی لیڈر تحریک لبیک پاکستان براۓ سندھ اسمبلی امیر کراچی مفتی محمد قاسم فخری کا رات گئے جیل روڈ پر واقع نجی شاپنگ سینٹر کا دورہ ۔۔ امدادی کاروائیوں کا جائزہ لیا اور رضاکاروں کی حوصلہ افزائی کی بعد ازاں امیر کراچی مفتی محمد قاسم فخری نے مقامی رہائشیوں سے ملاقات کی اور دعا بھی فرمائی

شاپنگ سینٹر میں افسوسناک واقعہ پر متاثرین سے دکھ کا اظہار کرتا ہوں ۔
امیر کراچی مفتی محمد قاسم فخری
خوفناک آتشزدگی کے 12 گھنٹے گزر جانے کے باوجود آگ پر قابو پایا نہ جانا حکومتی کاركردگی پر سوالیہ نشان ہے ۔
امیر کراچی مفتی محمد قاسم فخری
محکموں میں رشوت خوری کے سبب عوامی تحفظ کے اہم ترین معاملات کا نظر انداز کئے جانا ناقابل برداشت عمل ہے ۔
امیر کراچی مفتی محمد قاسم فخری
حکومت کی نااہلی کے سبب شہر کراچی میں ایسے واقعات کی روک تھام ممکن نہیں ہو رہی
امیر کراچی مفتی محمد قاسم فخری
حکومت متاثرین کی فلفور داد رسی کے لئے ، مالی امداد فراہم کرے ۔
امیر کراچی مفتی محمد قاسم فخری
صبح سے امدادی کاروائیوں میں مصروف عمل تحریک لبیک پاکستان کے رضا کاروں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں ۔
امیر کراچی مفتی محمد قاسم فخری
مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے ہنگامی بنیادوں پر واضح حکمت عملی بنائی جاۓ۔
امیر کراچی مفتی محمد قاسم فخری
جاری كرده ؛
شعبہ نشر و اشاعت
تحریک لبیک پاکستان
کراچی ڈویژن