ایک چھوٹا سا پیغام میرے پاکستانیوں کے نام
Article by Adnan Shoaib
میرے پاکستانیو آپ سے ہاتھ جوڑ کا درخواست ہے کہ سارے اختلافات بُھلا کر افغان مہاجرین کی واپسی پر کوئی بھی دلخراش کا الفاظ چناؤ مت کیجئے اپنے ساتھ رہنے والے تمام مہاجرین کو اچھے سے الوداع کیجئے ہو سکے تو کچھ تحائف دیجئے اور ہاں ان کی مجبوری کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ان کی اشیاء کم دام میں مت خریدیں کیونکہ اسلام اس بات سے منع کرتا ہے۔ اگر خریدنے کی طاقت نا ہو تو ان کی اشیاء کو امانتََ اپنے پاس محفوظ کر لیں جب اچھے دام ملیں تو بیچ کر ان کو پیسے دے دیجئے۔
“انصارِ مدینہ کا کردار ادا کیجئے”
کسی بھی نفرتی پیغام، پروپیگنڈے یا جس میں مہاجرین کا مذاق بنایا گیا ہو اس کا حصہ مت بنیے تاکہ ہم اچھے مسلمان اور اچھے پڑوسی بن سکیں تاکہ افغانی بھائیوں کی آنے والی نسلیں اپنے پاکستانی بھائیوں کی دشمن نا بن جائیں۔
اور ہاں ہو سکے تو پوسٹ کسی بھی ذریعے سے شئیر ضرور کیجئے۔
“ہم مسلمان بھائی بھائی ہیں”
تحریر: عدنان شعیب