علامہ خادم حسین رضوی رحمۃ اللہ علیہ کا تعارف اور حالات زندگی
Article by Mian MuQarrab NaQshbandi
علامہ خادم حسین رضوی شیخ الحدیث عالم دین اور مذہبی سیاسی جماعت تحریک لبیک پاکستان کے بانی ہیں۔
سیاست میں آنے سے قبل علامہ خادم حسین رضوی لاہور میں محکمہ اوقاف کی مسجد میں خطیب تھے۔ غازی ممتاز قادری شہید (رحمۃ اللہ علیہ) کی سزا پر عملد درآمد کے بعد انھوں نے کھل کر حکومت وقت پر تنقید کی، اور محکمہ اوقاف کی نوکری چھوڑ دی
علامہ خادم حسین رضوی 3 ربیع الاول، 1386ھ بمطابق 22 جون، 1966ء کو “نکہ توت” ضلع اٹک میں حاجی لعل خان کے ہاں پیدا ہوئے۔
تعلیم و تربیت
خادم حسین رضوی نے ابتدائی تعلیم میں چوتھی کلاس تک اپنے گاؤں نکا کلاں کے اسکول سے حاصل کی کی۔ اس کے بعد دینی تعلیم کے لیے ضلع جہلم چلے گئے اس وقت ان کی عمر بمشکل آٹھ سال ہی تھی اور یہ 1974 کی بات ہے۔ جب علامہ خادم حسین رضوی اکیلے جہلم پہنچے تو اس وقت تحریک ختم نبوت اپنے عروج پر تھی اور اس کی وجہ سے جلسے جلوس اور پکڑ دھکڑ کا عمل چل رہا تھا۔ جہلم میں علامہ صاحب کے گاؤں کے استاد حافظ غلام محمد موجود تھے جنھوں نے انہیں جامعہ غوثیہ اشاعت العلوم عید گاہ لے گئے۔ یہ مدرسہ قاضی غلام محمود کا تھا جو پیر مہر علی شاہ کے مرید خاص تھے۔ وہ خود خطیب و امام تھے اس لیے مدرسہ کے منتظم ان کے بیٹے قاضی حبیب الرحمن تھے۔ مدرسہ میں حفظ قرآن مجید کے لیے استاد قاری غلام یسین تھے جن کا تعلق (مانگٹ شریف) ضلع منڈی بہاؤالدین سے تھا اور وہ آنکھوں کی بینائی سے محروم تھے۔ علامہ صاحب نے قرآن مجید کے ابتدائی بارہ سپارے جامع غوثیہ اشاعت العلوم میں حفظ کیے اور اس سے آگے کے اٹھارہ سپارے مشین محلہ نمبر 1 کے دار العلوم میں حفظ کیے۔ اس کی وجہ کچھ یوں بنی کہ مدرسہ میں موجود نکا کلاں کے ایک طالب علم گل محمد نے کسی بات پر باورچی کو مارا تھا اور باورچی کو اچھی خاصی چوٹیں آئیں۔ اس وجہ سے گل محمد کو مدرسہ سے نکال دیا گیا جس کی وجہ سے نکا کلاں کے استاد حافظ غلام محمد نے اپنے لائے تمام طلبہ جن کی تعداد اکیس تھی نکال کر مشین محلہ نمبر 1 پر واقع دار العلوم میں داخلہ دلا دیا جن میں خادم حسین بھی شامل تھے۔ آپ کو قرآن پاک حفظ کرنے میں چار سال کا عرصہ لگا۔ جب آپ کی عمر بارہ برس ہوئی تو دینیہ ضلع گجرات چلے گئے اور وہاں دو سال قرأت کی تعلیم حاصل کی۔ قرأت کی تعلیم حاصل کرنے کے بعد 1980ء میں مزید تعلیم حاصل کرنے کے لیے لاہور چلے گئے۔ وہاں آپ نے شہرہ آفاق دینی درسگاہ جامعہ نظامیہ لاہور میں درس نظامی کی تعلیم حاصل کی۔ لاہور مدرسہ میں آٹھ سال تعلیم حاصل کرنے کے بعد 1988ء میں فارغ التحصیل ہو گئے تھے۔ قرآن پاک حفظ کرنے کے علاوہ درس نظامی اور احادیث پڑھیں۔
ملازمت
حافظ خادم حسین رضوی نے پہلی ملازمت 1993ء میں محکمہ اوقاف پنجاب میں کی۔ اس سلسلے میں آپ داتا دربا لاہور کے نزدیک واقع پیر مکی مسجد میں خطیب تھے۔
سلسلہ نقشبندیہ سے تعلق
روحانی طور پر علامہ خادم حسین رضوی سلسلہ عالیہ نقشبندیہ میں خواجہ محمد عبد الواحد المعروف حاجی پیر صاحب کالا دیو شریف جہلم کے مرید ہیں۔
سر پرست و نگران
خادم حسین رضوی دو عشروں سے جامعہ نظامیہ رضویہ میں مسند تدریس پر رونق افروز رہے۔ اس کے علاوہ فدایان ختم نبوت پاکستان اور مجلس علما نظامیہ کے مرکزی امیر بھی رہے۔ دار العلوم انجمن نعمانیہ سمیت کئی مدارس ، تنظیمات اور اداروں کے سر پرست و نگران بھی تھے.
ازواج و اولاد
علامہ خادم حسین رضوی کی شادی اپنے چچا کی بیٹی سے ہوئی جو آپ کے والد لعل خان نے رشتہ پسند کیا تھا۔ 1993ء میں محکمہ اوقاف میں خطیب کی ملازمت کے بعد یہ شادی ہوئی۔
اولاد
حافظ خادم حسین رضوی کی اولاد میں دو بیٹے اور چار بیٹیاں شامل ہیں۔ بیٹوں کے نام یہ ہیں۔
حافظ محمد سعد رضوی
حافظ محمد انس رضوی
دونوں بیٹے حافظ قرآن ہیں.
علامہ خادم حسین رضوی کا سیاست میں آنے کا سبب ممتاز قادری (رحمۃ اللہ تعالی علیہ) کی شہادت ہے، انھوں نے بہت جلد اپنے سخت بیانات سے عشاقان رسول (صلی اللہ علیہ وسلم) میں اپنی جگہ بنائی ہے۔ ان پر 2016ء میں توہین مذہب کے قانون کے حق میں ریلی نکالنے پر لاٹھی جارج کیا گیا اور انہیں گرفتار کر کے جیل بھیج دیا گیا تھا۔ انہیں آج بھی پنجاب حکومت کئی بار فورتھ شیڈول میں رکھا گیا جس کا مطلب ہے کہ انہیں اپنی نقل و حرکت کے بارے میں پولیس کو آگاہ رکھنا ہوتا ہے۔
2017ء میں ایک پارلیمانی بل میں حکومت کی طرف سے قانون ختم نبوت ﷺ کی ایک شق میں الفاظ بدلنے پر، انھوں نے سخت رد عمل کا اظہار کیا اور نومبر 2017ء میں فیض آباد انٹرچینج پر دھرنا دے دیا۔ 25 نومبر کی صبح وفاقی پولیس اور رینجر نے ایک ناکام آپریشن کیا، جس میں کئی افراد زخمی ہوئے، پولیس نے 12 ہزار آنسو گیس کے شل پھینکے اور 8 لوگ جن میں حافظ قرآن بھی تھے ناموس رسالت پر شہید ہو گے۔ واقعے کے بعد ملک گھیر احتجاج شروع ہو گيا۔ اور 25 نومبر کو وزیر داخلہ نے فوج سے مدد طلب کر لی.
میاں مقرب نقشبندی
To be continued…
mashallah
🗡️⚔️الجہـــــــــاد⚔️🗡️
🗡️⚔️ الجہــــــــــاد ⚔️🗡️
💞لبیک یا رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیــــہ وآلــــــہ وســـــلّـم 💞
👑 تاجــــــــدارِ ختـــــــم نـــــبوت زنـــــدہ باد زنــــــدہ باد 👑