تحریک لبیک پاکستان کے سینئر مرکزی رہنماء مفتی محمد عمیر الازھری نے ملک میں سیلابی صورتحال پراہم بیان

اہم ٹکرز برائے الیکٹرانک میڈیا
تحریک لبیک پاکستان کے سینئر مرکزی رہنماء مفتی محمد عمیر الازھری نے ملک میں سیلابی صورتحال پراہم بیان
سیلاب کے ہاتھوں مچی شدید تباہ کاریوں کے بعد آخر کار حکمران غفلت کی نیند سے بیدار ہو ہی گئے ہیں، سنیئر مرکزی رہنما ٹی ایل پی مفتی محمد عمیر الازھری
غریبوں کی قسمت بدلی نہ اشرافیہ کے انداز، مفتی محمد عمیر الازھری
کرسی کی جنگ نے عوام کوآزمائش میں ڈالا ہوا ہے، مفتی محمد عمیر الازھری
حکومت اور اپوزیشن کچھ دن کے لئے سیاست کو قرنطینہ کر دیں، مفتی محمد عمیر الازھری
تحریک لبیک کے رضا کار تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے ہنگامی بنیادوں پر متاثرہ خاندانوں کی مدد کر رہے ہیں، مفتی محمد عمیر الازھری
مصیبت زدہ بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور آخری غریب کی بحالی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، مفتی محمد عمیر الازھری
متاثرین کی مدد کیلئے فلاحی ادارے اور مخیر حضرات بھی آگے آئیں، مفتی محمد عمیر الازھری کی اپیل
بارشوں اور سیلاب نے حکمرانوں کی استعداد کی قلعی کھول دی ہے، مفتی محمد عمیر الازھری
ریاست مدینہ کا پہلا اصول بھی یہی ہے کہ کسی کمزور کو کبھی تنہا نہ چھوڑا جائے اور اسکی ہر ممکن مدد کی جائے، مفتی محمد عمیر الازھری
حکمرانوں کے پاس لوگوں کو بچانے کی کوئی پلاننگ تھی نہ بحالی کی کوئی پلاننگ ہے، مفتی محمد عمیر الازھری
حکمران بتائیں کے سیلابی پانی کی وجہ سے بیماریوں کا جو سیلاب آنے والا ہے اس کی ہم نے کیا تیاری کر رکھی ہے، مفتی محمد عمیر الازھری