پریس ریلیز – 6 ستمبر یوم دفاع پاکستان
یوم دفاع پاکستان کے موقع پر امیر تحریک لبیک پاکستان حافظ سعد حسین رضوی کا اہم پیغام
ملت پاکستان 6 ستمبر شہیدوں اور غازیوں کو یاد کرنے کا دن ہی نہیں بلکہ اپنی عظمت کا نشان سمجھتی ہے،امیر ٹی ایل پی حافظ سعد حسین رضوی
ستمبر کی جنگ پاکستانی قوم کے لیے وقار اور لازوال داستان کا درجہ رکھتی ہے،حافظ سعد رضوی
دفاع جتنا مضبوط ہو قوم بھی اتناہی مضبوط اور فخر محسوس کرتی ہے،حافظ سعد رضوی
پاکستانی قوم رہتی دنیا تک اپنے ان شہید مجاہدوں اور غازیوں کو سلام پیش کرتی رہے گی،حافظ سعد رضوی
جنہوں نے اپنے ملک کی سالمیت و حفاظت کے لیے اپنی خوبصورت جان بلند حوصلہ کے ساتھ ہمارے آنے والے کل کے لیے قربان کر دی،حافظ سعد رضوی
ہماری مسلح افواج دنیا کی کسی افواج سے کم نہیں،حافظ سعد رضوی
حکمران یہ بات ذہن نشین کر لیں کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے،حافظ سعد رضوی
دشمن کے قبضے سے اپنی شہ رگ کو چھڑوانا ہماری اہم ذمہ داری ہے،حافظ سعد رضوی
سفارتکاری اور ہر محاذ پر اقوام عالم کو باور کروانے کا وقت گیا،حافظ سعد رضوی
پاکستان کو کشمیر کے لئے میدان عمل میں آنا ہو گا تاکہ کشمیری بھی آزادی کی زندگی گزار سکیں،حافظ سعد رضوی