Press Release – Tehreek Labbaik Pakistan UAE
پریس ریلیز
تحریک لبیک پاکستان متحدہ عرب امارات
مؤرخہ 26 نومبر 2021
تحریک لبیک پاکستان متحدہ عرب امارات کی جانب سے بسلسلہ عرس قبلہ امیر المجاھدین علامہ خادم حسین رضوی رحمتہ اللہ علیہ کا انعقاد ابوظہبی سٹیٹ کے زیر اہتمام رماح میں کیا گیا جس میں عرب امارات کی مرکزی قیادت کے ساتھ مختلف سٹیٹس کی کابینہ اور کافی کارکنان نے شرکت کی۔ جس میں تحریک لبیک پاکستان متحدہ عرب امارات کے امیر میاں ضیاء المصطفی نائب امیر جناب اظہار احمد ساہی اشرفی رابطہ سیکرٹری یواےای جناب میاں مقرب نقشبندی صاحب محترم محمد شہباز صاحب،ملک عابد صاحب،راجہ زیشان صاحب، ابوظہبی سٹیٹ کے امیر جناب حاجی قیصر محمود صاحب ناظم اعلیٰ راجہ ابرار حسین نائب امیر راجہ عتیق سرپرست اعلی جناب غازی محمد احمد صاحب قاری غلام مصطفی صاحب سمیت کافی زمہداران نے خصوصی شرکت فرمائی- اسٹیج سیکرٹری کے فرائض دبئی کے امیر علامہ رفاقت قمر صاحب نے ادا کیے محفل کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا تلاوت حافظ طارق صاحب نے فرمائی نعت رسول مقبول بحضور سرور کونین صلی اللہ علیہ وسلم سید احمد شاہ صاحب، عمران صفدر صاحب، حافظ عدنان اکبر اور ملک عابد صاحب نے پیش فرمائی۔
خطابات میں مقررین اظہار احمد ساہی، میاں مقرب نقشبندی، راجہ ابرار حسین، علامہ ساجد سیفی صاحب نے قبلہ امیرالمجاہدین کے افکار و نظریات پر روشنی ڈالی تحریک کے کام میں آنے والے وقت میں درپیش چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لیے دوستوں کو ترغیب دی گئی اور تحریک لبیک پاکستان کے مشن مقصد اور منشور کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لیے ہر طرح کی خدمات پیش کرنے پر زور دیا گیا-خصوصی خطاب امیر متحدہ عرب امارات میاں ضیاءالمصطفی صاحب نے کیا اور تحریک لبیک پاکستان مرکزی شوریٰ کے رکن جناب غلام عباس فیضی صاحب نے ٹیلی فون پر خطاب کیا جس میں امیر متحدہ عرب امارات میاں ضیاء المصطفی صاحب نے اس بات پر زور دیا کہ آنے والے الیکشن کے دنوں میں ہر تحریک لبیک پاکستان کارکن اپنے حلقہ میں چاہے وہ صوبائی ہو یا قومی اسمبلی بھرپور طریقے سے شرکت کرے اس میں جانی مالی ہر قسم کے تعاون کو ترجیح دی جائے تاکہ دین مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو تخت پر لایا جا سکے اور یہی قبلہ امیرالمجاہدین حضرت علامہ خادم حسین رضوی رحمتہ اللہ علیہ کا مشن اور مقصد تھا- جبکہ مرکزی شوریٰ کے رکن جناب علامہ غلام عباس فیضی صاحب نے ٹیلیفونک خطاب کے دوران متحدہ عرب امارات کے تمام ذمہ داران اور کارکنان کو سلام عقیدت پیش کیا اور ان کی کاوشوں کو سراہا اور اللہ رب العالمین کا شکر ادا کیا کہ آج تحریک لبیک پاکستان کالعدم نہیں رہی ہمارے امیر محترم علامہ سعد حسین رضوی باعزت رہائی پا کر ہم میں موجود ہیں اور جن کے جذبہ عشق اور استقامت کو دنیا کی کوئی طاقت نہ جھکا سکی اور پچھلے چند دنوں میں تحریک پر انتہائی سخت کریک ڈاؤن کیا گیا ہمارے کارکنان کو شہید کیا گیا ہزاروں کی تعداد میں زخمی کیا گیا اور یہ کہا گیا انتظامیہ کی طرف سے کہ ہم آپ کو لاہور سے کسی صورت نہیں نکلنے دیں گے لیکن وقت اور عوام نے دیکھا کہ نبی پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے غلام آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ناموس کی خاطر اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر وہ تمام رکاوٹیں عبور کر کے لانگ مارچ کے لیے نکلے یہ محض اللہ رب العالمین کا فضل و کرم اور مدد تھی کہ وہ نہ تو ہمارا جذبہ شوق اور جذبہ شہادت کم کر سکے اور نہ ہی ہمارا حوصلہ پست کر سکے مزید فرمایا کہ لانگ مارچ کے دوران ہماری ایک بہن اپنا ایک سال کا معصوم بچہ اٹھا کر تشریف لائیں اور فرمانے لگی کہ حضور یہ میرا بچہ نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم کی ناموس پر قربان کرنے کے لئے لائی ہوں اسے آپ قبول فرما لیجئے تو جس قوم اور ان کی ماؤں میں یہ جذبہ موجود ہو اور نبی پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ختم نبوت اور ناموس رسالت پر پہرا دینے اور دین مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو تخت پر لانے سے دنیا کی کوئی طاقت انہیں نہیں روک سکتی۔
عرس شریف کی میڈیا کوریج کی زمہ داری عامر زمان عباسی ناظم نشر و اشاعت دبئ نے سر انجام دی۔
محفل کے دوران تمام کارکنان میں تحریک لبیک پاکستان کا منشور تقسیم کیا گیا
محفل کے اختتام پر ختم قرآن پاک قاری غلام مصطفی اور علامہ ساجد سیفی صاحب نے پڑھا اور خصوصی دعا اظہار احمد ساہی اشرفی صاحب نے فرمائی محفل کا اہتمام ملک عرفان صاحب اور تمام دوستوں نے مل کر کیا ان کے لئے خصوصی دعا فرمائی گئی –
جاری کردہ
ناظم اعلیٰ و ناظم نشرواشاعت تحریک لبیک پاکستان متحدہ عرب امارات ابوظہبی
ماشاءالله
سبحان الله