قرآن کریم کی حرمت کیلئے جان بھی قربان

بین الاقوامی بنیاد پر نام نہاد آزادی اظہار کا قانون بنانے والے ایسے اقدامات کی ذمہ داری قبول کیوں نہیں کرتے۔ تاہم ان نام نہادوں سے یہ ضرور پوچھنا چاہیے کہ ہولوکاسٹ اور اسرائیل سے متعلق مسائل کے بارے میں شکوک و شبہات کے حوالے سے اظہار رائے کی آزادی کیوں نہیں ہے؟ مغرب نے اسلامی مقدسات کی توہین میں دوہرے معیار کی پالیسی اپنائی ہے، کیونکہ ان کی پالیسی ہولوکاسٹ کے گرد تنقید کو روکتی ہے، لیکن اسلام کی توہین کی اجازت دیتی ہے آخر اس سویڈن کے واقعہ پر تمام عالمی انسانی حقوق کی تنظیمات کیوں خاموش ہیں؟ یہ ایک عالمی دہشت گردی ہے۔