جب تک ہم پاکستانی بن کر نہیں سوچیں گے

Article by Raja Azhar Hayyat Attari
سینیئر صحافی ارشد شریف کے قتل کی بہت سی وجوہات ہو سکتی ہیں لیکن جو سب سے اہم وجہ میری نظر میں ہے وہ ہے ہم پاکستانیوں کی بے حسی۔
کیونکہ ہم آواز تب ہی اٹھاتے ہیں جب کوئی ہمارا چاہنے والا قتل کیا جاتا ہے۔ باقی چاہے پورے پاکستان کو جلا دیا جائے ہمیں کوئی فرق نہیں پڑتا ۔ کیونکہ اب ہم پاکستانی نہیں رہے اب ہم یوتھیئے ، پٹواری اور جیالے بن چکے ہیں۔ ہمیں سوشل میڈیا اور الیکٹرانک میڈیا کے ذریعے اتنا تقسیم کر دیا گیا ہے کہ ہمیں پاکستان میں صرف اسی کی موت پر افسوس ہوتا ہے جو ہمارے نظرئیے پر ہو باقی کسی کی موت سے ہمیں کوئی فرق نہیں پڑتا۔ اسکی ایک مثال یہ لیں کہ سانحہ حویلیاں تین بے گناہ عاشقانِ رسول صلی اللہ علیہ والہ وسلم کو بے دردی سے شہید کیا گیا ۔ نہ پی ٹی آئی کے کارکنان بولے نہ ہی ن لیگ کے اور نہ ہی پیپلز پارٹی کے۔ وجہ ؟ کیونکہ یہ قتل عام تحریک لبیک پاکستان کے کارکنان کو کیا گیا تھا اور تحریک لبیک پاکستان ن لیگ، پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی تینوں کی آنکھوں میں کھٹکتی ہے۔ اس لئے سارے خاموش رہے اورتحریک لبیک پاکستان والے ان شہداء کے انصاف کیلئے آواز اٹھاتے رہے۔
آج ایک ہفتے بعد ارشد شریف کا قتل ہوگیا جو کہ قابلِ مذمت ہے۔ اس پر آج پی ٹی آئی والے سوشل میڈیا پر آواز اٹھا رہے ہیں کیونکہ ارشد شریف کا قتل ن لیگ کے خلاف جا سکتا ہے۔
میرے پیارے پاکستانیو یاد رکھنا تحریک انصاف والے یہ آواز پاکستانیوں کیلئے نہیں اٹھا رہے بلکہ اپنے سیاسی مفادات کیلئے اٹھا رہے ہیں۔
جب تک ہم پاکستانی بن کر نہیں سوچیں گے تب یہ قتل ہوتے رہیں گے اور یہ سیاسی کھلواڑ ہوتا رہے گا اور یہ تب تک ہوگا جب تک کوئی گولی آپ کے اور میرے سینے سے نہ گزر جائے۔
تحریر: راجہ اظہر حیات عطاری
